چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) ہلوسی آ کار کی ملاقات

راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) ہلوسی آ کار نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعاون بشمول فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے مابین …

راولپنڈی۔26اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) ہلوسی آ کار نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعاون بشمول فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے مابین گہرے جڑے ثقافتی اور بھائی چارے تعلقات کو مزید تقویت دی جائے گی ۔ ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر)ہلوسی آکار نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔