اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دیگر بین الاقوامی فورموں پر اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھایا، مغربی ممالک میں کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو اسلام کےخلاف ہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو متنبہ …
وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورموں پر اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھایا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دیگر بین الاقوامی فورموں پر اسلامو فوبیا کا مسئلہ اٹھایا، مغربی ممالک میں کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو اسلام کےخلاف ہیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو متنبہ کیا ہے کہ اسلامو فوبیا کے بدترین اثرات رونما ہوں گے کیونکہ اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نیوزی لینڈ کی ایک مثال موجود ہے جس نے ایک مسجد پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کے بعد مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ یہاں تک کہ مغربی ممالک کے کچھ معروف سکالرز نے بھی اسلامو فوبیا کے خلاف باتیں کیں۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ مسلم ممالک کی طاقتور شخصیات جن میں طیب اردوان، ڈاکٹر مہاتیر محمد اور وزیراعظم عمران خان کو اسلامو فوبیا پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔








