اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پیر کو وفد کے ہمراہ بیجنگ میں گوانگ ژو ونڈفو بائیو ٹیک کے سربراہ ژاو یاپنگ سے ملاقات کی۔پاکستان سفیر نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایک لاکھ کوڈ 19ٹیسٹنگ کٹس کا عطیہ دینے پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور وبا کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو سراہا۔سفیر نے اس …
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کی بیجنگ میں گوانگ ژو ونڈفو بائیو ٹیک کے سربراہ ژاو یاپنگ سے ملاقات کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پیر کو وفد کے ہمراہ بیجنگ میں گوانگ ژو ونڈفو بائیو ٹیک کے سربراہ ژاو یاپنگ سے ملاقات کی۔پاکستان سفیر نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایک لاکھ کوڈ 19ٹیسٹنگ کٹس کا عطیہ دینے پر کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور وبا کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو سراہا۔سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے وبائی چیلنج کے دوران چینی عوام اور حکلومت کیساتھ اظہار یکہجتی کی غرض سے چین کا دورہ کیاتھا۔بعد ازاں چینی حکومت اداروں،فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے وبائی امراض سے نمٹنے میں مدد کی غرض سے پاکستان کے دورے اور ریلیف اشیاءپر مشتمل 60 سے زائد پروازیں پاکستان بھیجیں۔








