اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خوشی ہے فرانس میں خاکوں کی اشاعت پر پارلیمنٹ میں سیاست سے بالاتر ہو کر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس میں خاکوں کی اشاعت پر پوری امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے اندر شدید غم و غصہ اور اضطراب کی کیفیت …
فرانس میں خاکوں کی اشاعت بارے پارلیمنٹ میں سیاست سے بالاتر ہو کر متفقہ قرارداد منظور ہونے کی خوشی ہے ، مخدوم شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خوشی ہے فرانس میں خاکوں کی اشاعت پر پارلیمنٹ میں سیاست سے بالاتر ہو کر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس میں خاکوں کی اشاعت پر پوری امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے اندر شدید غم و غصہ اور اضطراب کی کیفیت تھی۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ اس قرارداد کے ذریعے ہم نے بھرپور طریقے سے پاکستان کی عوام اور حکومت کے جذبات کی عکاسی کی ہے، اسی جذبہ کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ او آئی سی کی وزراءخارجہ کونسل کے اجلاس میں ہم ایک قرارداد اس حوالہ سے پیش کریں اور او آئی سی نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد پیش کرے تاکہ اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کا تدارک کیا جا سکے۔ پاکستان کی کوشش ہو گی کہ ہم 15 مارچ کے دن کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منظور کرائیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرک کو بذریعہ خط، اسلام مخالف بیانات یا مواد کی تشہیر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس طرح کے بیانات سے فرانس سمیت پورے یورپ میں لاکھوں کی تعداد میں مقیم مسلمانوں کیلئے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں اس سے معاشرے تقسیم ہو سکتے ہیں۔ ہماری قرارداد میں ہر مذہب اور ہر پیغمبر ؑ کے احترام کا ذکر کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جب ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں تو انہیں بھی ہمارے جذبات کا احترام کرنا ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں اسلاموفوبیا کا ذکر کیا۔کچھ عرصہ قبل جب چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ حرکت کی تو اس پر ہم نے شدید ردعمل دیا۔ہم مسلسل اس جانب دنیا کی توجہ مبذول کروا رہے ہیں یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور یہ ہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہوتا اگر اس معاملہ پر سیاست کی جاتی لیکن مجھے خوشی ہے کہ پارلیمنٹ میں سیاست سے بالاتر ہو کر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔








