ہمیں مل کر اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور تعصب کی مذمت کرنا ہوگی، چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے اس مکروہ فعل کی حمایت کی مذمت کرنے کے لئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے اس قرارداد کی حمایت کی۔ ہمیں ایک ساتھ مل کر اسلامو فوبیا، نسل …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے اس مکروہ فعل کی حمایت کی مذمت کرنے کے لئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے اس قرارداد کی حمایت کی۔ ہمیں ایک ساتھ مل کر اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور تعصب کی مذمت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آیئے دنیا کو پرامن اور خوبصورت بنائیں۔