اقوام متحدہ ۔27اکتوبر (اے پی پی):مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کو رہا کرے۔القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے فلسطینیوں کی گرفتاری کو جنیوا کے چوتھے کنونشن کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو …
اسرائیل ماہر الاخرس قیدی کو فوری طور پر رہا کرے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔27اکتوبر (اے پی پی):مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کو رہا کرے۔القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رپورٹر مائیکل لنک نے فلسطینیوں کی گرفتاری کو جنیوا کے چوتھے کنونشن کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس معاہدے کی پابندی کرنا ہوگی۔اقوام متحدہ کے رپورٹر نے کہا کہ اسرائیل غیر قانونی قید خانے بند اور ان میں موجود فلسطینیوں کو رہا کرے۔غرب اردن کے شہر جنین کے 49 سالہ فلسطینی قیدی الاخرس ایسے قیدی ہیں جنھیں اسرائیلی حکومت نے بغیر کسی جرم کے جولائی سے جیل میں قید کر رکھا ہے۔وہ اپنی بلاسبب گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نوے دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں جبکہ ان کی حمایت میں کئی فلسطینیوں نے بھی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔








