اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری سے حاصل منافع غیرملکی شئیرہولڈرز کو منتقل کرنے کا نیا شفاف طریقہ کاروضع کیاہے۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کوسہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے طریقہ کارکے تحت کمپنیاں پاکستان …
سٹیٹ بینک نے منافع غیرملکی شئیرہولڈرز کو منتقل کرنے کا نیا شفاف طریقہ کاروضع کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری سے حاصل منافع غیرملکی شئیرہولڈرز کو منتقل کرنے کا نیا شفاف طریقہ کاروضع کیاہے۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کوسہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے طریقہ کارکے تحت کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی شئیرہولڈرز کو منافع یا سرمایہ آسانی اورسہولت کے ساتھ منتقل کرسکتے ہیں، اس میں متعلقہ بینکوں کواختیارات سونپ دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے مقامی کمپنیوں کو بالخصوص سٹارٹ اپس اوربراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرانے میں مددملے گی۔ ترجمان نے کہاکہ نئے طریقہ کاروضع کرنے میں سرمایہ کاروں اور متعلقہ شراکت داروں سے حاصل کردہ فیڈبیک سے مدد لی گئی ہے۔








