وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کی پشاورمیں دہشت گردی کی شدید مذمت

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پشاور مدرسے میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا جوکہ ایک بزدلانہ کاروائی ہے اس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پشاور مدرسے میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا جوکہ ایک بزدلانہ کاروائی ہے اس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدل دشمن کادنیا و آخرت میں عبرتناک انجام ہوگا۔