اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پشاور دیر کالونی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکہ کرنے والے دین اور ملک دونوں کے دشمن ہیں۔ مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوں …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی پشاور دیر کالونی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پشاور دیر کالونی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکہ کرنے والے دین اور ملک دونوں کے دشمن ہیں۔ مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں اور معصوم طلبا کے قاتل انسان نہیں ہیں۔ دہشت گردوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔








