یونیسیف کی پشاور مدرسے پر ہونے والے دھماکے کی مذمت

نیویارک۔27اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسیف نے پشاور میں مدرسے پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں کو حملوں میں کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیئے۔ پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں منگل کی صبح مدرسہ جامعہ زبیریہ میں اس وقت دھماکہ ہوا جب بچے درس لے رہے تھے ۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق …

نیویارک۔27اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسیف نے پشاور میں مدرسے پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں کو حملوں میں کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیئے۔ پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں منگل کی صبح مدرسہ جامعہ زبیریہ میں اس وقت دھماکہ ہوا جب بچے درس لے رہے تھے ۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 75سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔ یونیسیف کی پاکستان میں نمائندہ عائدہ جرما نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ تعلیم دنیا بھر میں ہر بچے چاہے وہ لڑکا ہے یا لڑکی اس کا بنیادی حق ہے ۔حملوں میں سکولوں کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیئے اور بچوں، بالغ اور نوجوان افراد کی محفوظ نشونما اور صحت مند افزائش اور سیکھنے کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول بہت اہمیت کا حامل ہے ۔