عراق، جنوبی بندرگاہوں سے خام تیل کی یومیہ برآمد3.245 ملین بیرل تک پہنچ گئی

بغداد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) عراق کی جنوبی بندرگاہوں سے خام تیل کی یومیہ برآمدات 3.245 ملین بیرل تک پہنچ گئیں۔ عراقی وزارت پٹرولیم کے جاری بیان کے مطابق جنوبی بندرگاہوں سے خام تیل کی یومیہ برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور رواں سال ستمبر کے دوران جنوبی بندرگاہوں سے خام تیل کی یومیہ برآمد3.245 ملین بیرل تک پہنچ گئی ہے جوکہ اگست کے دوران 3.230 …

بغداد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) عراق کی جنوبی بندرگاہوں سے خام تیل کی یومیہ برآمدات 3.245 ملین بیرل تک پہنچ گئیں۔ عراقی وزارت پٹرولیم کے جاری بیان کے مطابق جنوبی بندرگاہوں سے خام تیل کی یومیہ برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور رواں سال ستمبر کے دوران جنوبی بندرگاہوں سے خام تیل کی یومیہ برآمد3.245 ملین بیرل تک پہنچ گئی ہے جوکہ اگست کے دوران 3.230 ملین بیرل یومیہ تھی۔رپورٹ کے مطابق عراق نے ستمبر کے دوران پائپ لائن سے بھی 9 لاکھ 35 ہزار 270 بیرل خام تیل برآمد کیا جس سے سٹیٹ آئل مارکیٹنگ کمپنی کی خام تیل کی مجموعی فروخت 3.276 ملین بیرل تک پہنچ گئی۔

Leave a Reply