روس کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 11.1 ملین بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ماسکو ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) روس کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 11.1 ملین بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت توانائی کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 4 فیصد ہوا ہے اور رواں سال ستمبر کے دوران خام تیل کی یومیہ پیداوار 11.1 ملین بیرل تک پہنچ گئی جو کہ 1991ءکے …

ماسکو ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) روس کی خام تیل کی یومیہ پیداوار 11.1 ملین بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت توانائی کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 4 فیصد ہوا ہے اور رواں سال ستمبر کے دوران خام تیل کی یومیہ پیداوار 11.1 ملین بیرل تک پہنچ گئی جو کہ 1991ءکے بعد خام تیل کی یومیہ پیداوار کی بلند ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوپیک نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے ابتدائی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت خام تیل کی پیداوار کو 32.5 ملین سے 33 ملین بیرل یومیہ تک محدود کیا جائے گا۔ روسی وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک نے اپنے بیان میں کہا کہ خام تیل کی ہیداوار میں کمی کے بارے میں اوپیک کی تجویز پر غور کیا جائے گا تاہم روس خام تیل کی پیداوار کی موجودہ سطح برقرار رکھے گا۔

Leave a Reply