کے ایس ای 100 انڈیکس 444.50 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40986.31 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 444.50 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40986.31 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 96 ارب 5 کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار 924 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 53 کروڑ 4 لاکھ 10 ہزار 704 …

کراچی ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 444.50 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40986.31 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 96 ارب 5 کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار 924 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 53 کروڑ 4 لاکھ 10 ہزار 704 روپے کی تیزی رونماءہوئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 13 کروڑ 19 لاکھ 57 ہزار 320 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40600، 40700، 40800 اور 40900 پوائنٹس کی چار بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 444.50 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40986.31 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 257.43 پوائنٹس کی تیزی سے 22693.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply