پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 7.74 بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7.74 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 18298 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2911 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت …

کراچی ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 7.74 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ پیر کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 18298 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2911 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 3.28 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 2.78 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.25 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 40967 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 3.28 ملین روپے رہی۔

Leave a Reply