سینٹ انتخابات کی راہ میں رکاوٹوں کا اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا، اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان سے ملاقات میں گفتگو

لاہور۔30نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کی راہ میں رکاوٹوں کا بھی اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا، اپوزیشن دیکھے گی کہ سینٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے، اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعظم عمران خان اصولی سیاست سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہائوس …

لاہور۔30نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کی راہ میں رکاوٹوں کا بھی اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا، اپوزیشن دیکھے گی کہ سینٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے، اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعظم عمران خان اصولی سیاست سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہائوس لاہور میں سینئر صوبائی وزیر خوراک عبد العلیم خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کر کر کے تھک جائے گی مگر حکومت 2023 تک قائم رہے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی مفادات کیلئے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ،پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کیلئے کورونا کو ”دعوت “دے رہی ہے او ر اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے کورونا پھیلنے کے شدید خطرات ہیں اس لیے اپوزیشن سے ایک بار پھر کہتے ہیں کہ وہ جلسوں کی سیاست فی الحال ختم کر دے ورنہ کورونا وبا میں اضافے کی ذمہ داربھی اپوزیشن ہی ہوگی۔گور نر پنجاب نے کہا کہ کورونا کے شدید خطرات ہیں مگر بدقسمتی سے اپوزیشن کو عوام کی زندگیا ں نہیں اپنے سیاسی مفادات عزیز ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت پوری کی جائیگی ۔ چوہدری سرور نے کہا کہ کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کی حکومتی حکمت عملی کو دنیا میں سراہا جارہا ہے۔ گورنرنے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی کوشش ہے کہ وہ سینٹ انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں مگر انشاءاللہ اپوزیشن جیسے پہلے اپنے عزائم میں ناکام ہوچکی ہے اور اب سینٹ انتخابات کی راہ میں رکاوٹوں کا بھی اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگرمخالفین سمجھتے ہیں جلسوں سے حکومت دبائو میں آئیگی تو یہ کبھی نہیں ہوگا۔سنیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ڈی ایم جتنے مر ضی جلسے کر ے، حکومت کو اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خطر ہ نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے اور اپوزیشن کو آئندہ الیکشن میں ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور تحر یک انصاف ہی ہر محاذ پر کامیاب ہوگی۔