وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور اور چیئرمین پاکستان آئی لینڈز اتھارٹی عمران آمین سے گفتگو

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے عمل میں ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے، تعمیرات سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مستحکم ہو گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور چیئرمین پاکستان آئی لینڈز اتھارٹی عمران آمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیرات کے عمل میں ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے، تعمیرات سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مستحکم ہو گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور چیئرمین پاکستان آئی لینڈز اتھارٹی عمران آمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو تعمیرات اور ان منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کے تعمیرات سے روزگار کے مواقع ملیں گے اور معیشت مستحکم ہوگی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے تعمیرات کے عمل میں ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔ وزیر اعظم نے تاکید کی کہ ہر منصوبے کا ماحولیاتی تجزیہ قانون کے مطابق ضروری ہے اور اس ضمن میں حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔