اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں بالترتیب 42.99 اور30.57 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں 72631 میٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمد پر48.168 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 42.99 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 48489 میٹرک ٹن سویابین …
سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں چارماہ کے دوران بالترتیب 42.99 اور30.57 فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں بالترتیب 42.99 اور30.57 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں 72631 میٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمد پر48.168 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 42.99 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 48489 میٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمدپر33.68 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں 10 لاکھ 49 ہزار134 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمدپر661.44 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9لاکھ 29 ہزار331 میٹرک ٹن سویابین آئل کی درآمد پر506.58 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا،واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں 43.49 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس کے برعکس اشیائے خوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں 16.77 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔








