ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 فیصد ، میرپور میں سب سے زیادہ 20.62فیصد ہو گئی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):ملک میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کا تناسب 6 فیصد ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کے مطابق میرپور میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کا سب سے زیادہ تناسب دیکھا گیا جو20.62فی، پشاور میں 19.58 فیصد، حیدر آباد میں 19.03فیصد ہے ملک بھر میں 2165 کووڈ۔19مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔آزاد جموں کشمیر میں 14.5فیصد، بلوچستان میں 9.4فیصد، گلگت بلتستان میں 2.6فیصد، …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):ملک میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کا تناسب 6 فیصد ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کے مطابق میرپور میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کا سب سے زیادہ تناسب دیکھا گیا جو20.62فی، پشاور میں 19.58 فیصد، حیدر آباد میں 19.03فیصد ہے ملک بھر میں 2165 کووڈ۔19مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔آزاد جموں کشمیر میں 14.5فیصد، بلوچستان میں 9.4فیصد، گلگت بلتستان میں 2.6فیصد، اسلام آباد میں 4.3 فیصد، خیبر پختونخوا میں 3.8فیصد،پنجاب میں 3.5فیصد اور سندھ میں 10.1فیصد ہے۔ملک کے بڑے اضلاع میں کووڈ۔19 کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کا تناسب کچھ اس طرح ہے لاہور 3.19فیصد،راولپنڈی9.27 فی صد، فیصل آباد 9.25 فیصد ہے،ملتان 10.66فیصد، گوجرانوالہ میں 0.38فیصد ہے۔ صوبہ سندھ کے ضلع کراچی 13.86 فیصد،حیدرآباد 19.03 فیصد ہے۔خیبرپختونخوا میں پشاور 19.58 فی صد، ایبٹ آباد11.21 فیصد ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ 10.76 فی صد ،اسلام آباد آئی سی ٹی 4.32 فی صد،ازاد جموں وکشمیرمیرپور20.62 فی صد،مظفرآباد 4.13 فی صد،گلگت بلتستان میں گلگت4.62 فی صد ہے۔فورم کو بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں282 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں، پنجاب میں فیصل آباد4 ، لاہور 63 ،ملتان 41 ،راولپنڈی 26، سندھ میں حیدرآباد 0، کراچی 62، خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد0، پشاور 39،بلوچستان میں کوئٹہ0اسلام آباد 45، آ زادجموں کشمیر میں میرپور 0، مظفرآباد2 ،جی بی 0 ہے۔ ملک بھر میں 2165 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں جس میں پنجاب 467 ،سندھ 696 ،کے پی 470، بلوچستان17، اسلام آباد323 ،آزاد جموں کشمیر28،جی بی میں3 ہیں ۔