اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر رائج رہنما اصولوں کے مطابق کورونا وائرس کو آ سان طر یقے سے نشاندہی کرنے کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کے آ غاز کے لیے ایک قومی پالیسی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ نے فورم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیارات کے …
کورونا وائرس کی آ سان تشخیص کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کے آ غاز کے لیے قومی پالیسی تشکیل دیدی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر رائج رہنما اصولوں کے مطابق کورونا وائرس کو آ سان طر یقے سے نشاندہی کرنے کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کے آ غاز کے لیے ایک قومی پالیسی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ نے فورم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیارات کے مطابق اینٹیجین ٹیسٹنگ کے انعقاد کے لیے یکساں حکمت عملی تشکیل دینے کے لئے تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔فورم کو بتایا گیا کہ ابتداء میں مخصوص کیٹیگریز کے لیے اینٹیجین ٹیسٹنگ سرکاری شعبہ کی تمام مجازلیبارٹریاں کر سکیں گے۔جس کی تمام صوبائی حکومتوں نے اجازت دی ہے۔صوبائی حکام کی ہدایات پر نجی شعبہ کی لیبارٹریاں ٹیسٹنگ کریں گی،لیکن ان لیبارٹریوں کو ٹیسٹ کرنے کی اجازت ہوگی جو پہلے سے پی سی آ ر ٹیسٹ کر رہی ہےاور صوبائی،قومی مرکز کو ڈیٹا کی تصدیق کر رہی ہے۔فورم کو بتایا گیا کہ صوبائی یا علاقائی حکام کی طرف سے جن لیبارٹریوں کو سرکاری سطح پر اینٹیجین ٹیسٹنگ کی اجازت ہوگی۔








