ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختارکے انتقال پر غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے منگل کو لاہور میں سابق وزیر دفاع مرحوم چوہدری احمد مختارکی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے احمد مختار (مرحوم) کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگواران کے ساتھ …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے منگل کو لاہور میں سابق وزیر دفاع مرحوم چوہدری احمد مختارکی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے احمد مختار (مرحوم) کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگواران کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔