لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):بابا گورو نانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کےلئے بھارت سے آئے602 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل واپس روانہ ہوگئے، واہگہ بارڈر پرپاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار،بھارتی سکھوں کے پاکستان زندہ باد ،عمران خان زندہ باد اور سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمدکی جانب سے بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق …
بھارتی سکھ یاتری بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعدواپس روانہ ، واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد ،عمران خان زندہ باد اور سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے

مزید خبریں
لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):بابا گورو نانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کےلئے بھارت سے آئے602 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پیدل واپس روانہ ہوگئے، واہگہ بارڈر پرپاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار،بھارتی سکھوں کے پاکستان زندہ باد ،عمران خان زندہ باد اور سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمدکی جانب سے بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر نے یاتریوں کو خصوصی تحائف اور گلدستے پیش کر کے الوداع کیا،اس موقع پرپاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ ،جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ ،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،تسلیم اعوان و دیگرافراد موجود تھے۔ ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی کے مطابق سکھ پارٹی لیڈر سردار امرجیت سنگھ نے واہگہ بارڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہاں پر بہت عزت دی گئی، ٹرسٹ بورڈ چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم نے ہماری بہت خدمت کی ،ہمیں بہترین اور آرام دہ ٹرانسپورٹ سمیت سکیورٹی و میڈیکل اور رہائش کی مکمل سہولیات دی گئیں جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ سردار ہرپال سنگھ نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مشکل حالات میں بہترین انتظامات کئے جبکہ میڈیا نے بھی بھر پور عزت افزائی کی،بلونت کور،پرمیجت کور سمیت و دیگر خواتین نے بھی انتظامات کی تعریف کی ،پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ اور جنر ل سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے بھی حکومت اور ٹرسٹ بورڈ کے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔








