ہمبنٹوٹا۔1دسمبر (اے پی پی):سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے ملکی بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ عمر اکمل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں شاہد آفریدی نے پرسنا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو یہ شاہد آفریدی کے کیریئر میں 26 واں موقع تھا جب وہ صفر پر …
شاہد آفریدی ٹی 20 کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے ملکی بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آگئے

مزید خبریں
ہمبنٹوٹا۔1دسمبر (اے پی پی):سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے ملکی بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ عمر اکمل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں شاہد آفریدی نے پرسنا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو یہ شاہد آفریدی کے کیریئر میں 26 واں موقع تھا جب وہ صفر پر آﺅٹ ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے ملکی بلے بازوں میں کامران اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے 322 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں 154.43 کے سٹرائیک ریٹ سے 4392 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ عمر اکمل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑی ہیں‘ وہ 27 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران اکمل 26 مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوئے۔ سابق ویسٹ انڈین بلے باز ڈیون سمتھ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 28 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔








