حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا ٹویٹ

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مجبوری کی حالت میں تعلیمی اداروں کو بند کیا۔ طالب علم اس عرصہ میں اپنے کورس کو ریویو کریں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا تھا جس کی وجہ سے بڑے بوجھل دل کے ساتھ تعلیمی اداروں کو …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مجبوری کی حالت میں تعلیمی اداروں کو بند کیا۔ طالب علم اس عرصہ میں اپنے کورس کو ریویو کریں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا تھا جس کی وجہ سے بڑے بوجھل دل کے ساتھ تعلیمی اداروں کو بند کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے طلبا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عرصہ کے دوران اپنے کورس کو ریویو کریں اور اپنی پڑھائی کو جاری رکھیں تاکہ ان کا کم سے کم تعلیمی نقصان ہے۔