کورونا سے بچائو کی ویکسین کے حصول کیلئے رقم مختص کردی گئی ہے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین مرحلہ وار کن لوگوں کو پہلے دینی ہے کابینہ اجلاس میں اس معاملہ سمیت تمام چیزوں کو پیش کیا گیا، ویکسین کے حصول کیلئے 150 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین …

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین مرحلہ وار کن لوگوں کو پہلے دینی ہے کابینہ اجلاس میں اس معاملہ سمیت تمام چیزوں کو پیش کیا گیا، ویکسین کے حصول کیلئے 150 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے حصول کیلئے 150 ملین ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی اس کو کابینہ نے منظور کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے حصول کیلئے مختلف کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اور ان کمپنیوں کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ویکسین ان لوگوں کو دی جائے گی جو فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز ہیں، وہ لوگ جن کی عمر زیادہ ہے جن کو خطرہ زیادہ ہے اس حوالے سے کابینہ کے سامنے کچھ گزارشات رکھیں جن کی منظوری کابینہ نے دیدی۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ کو شفاف رکھنے کیلئے ہم نے درخواست کی کہ کابینہ کی چار یا پانچ رکنی کمیٹی بنا دی جائے تاکہ ہم بہترطریقے سے اس کو مکمل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے حصول کیلئے 150 ملین ڈالر کی رقم کی منظوری ہو گئی اگر اس میں زیادہ رقم درکارہوئی تو ہم وہ بھی سامنے رکھیں گے۔