بھارت اپنے زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کررہاہے، غلامی کے خاتمےکے عالمی دن کے موقع پر جاری رپورٹ

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):دو دسمبر کو جب پوری دنیا غلامی کے خاتمےکا عالمی دن منا رہی ہے، بھارت غیر قانونی طور پراپنے زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کررہاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کو اقوام متحدہ کی طرف سے غلامی کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے اور دوسری طرف بھارت کے غیر قانونی تسلط میں …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):دو دسمبر کو جب پوری دنیا غلامی کے خاتمےکا عالمی دن منا رہی ہے، بھارت غیر قانونی طور پراپنے زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کررہاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کو اقوام متحدہ کی طرف سے غلامی کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے اور دوسری طرف بھارت کے غیر قانونی تسلط میں لاکھوں کشمیریوں کو جبری غلامی کی طرف دھکیلاگیاہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں انسانی غلامی کی بدترین شکل دیکھی جاسکتی ہے اورکشمیری خواتین کا جنسی استحصال بھی غلامی کی ایک شکل ہے ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کشمیریوں کومحکوم بنانے کے بھارتی ہتھکنڈے جلد یا بدیر ناکام ہوجائیں گے کیونکہ کشمیری بھارتی غلامی کا طوق توڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔ کشمیری ہندو جنونیوں کے غلام بننے پر موت کو ترجیح دیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی غلامی سے آزادی حاصل کرنا بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر کے عوام کا مقدر ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو بھارتی غلامی سے نجات دلانے کے لئے آگے آئے۔ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ کشمیر کاز کے ساتھ کھڑی ہو اورکشمیری عوام کی مرضی کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔