ہری پور کی تمام یونین کونسلزکے بجلی وگیس سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وفاقی وزیرعمرایوب خان

ہری پور۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمرایوب خان نے کہا ہے کہ یونین کونسل شاہ مقصودسمیت ہری پور کی تمام یونین کونسلزکے بجلی وگیس سے متعلقہ مسائل کاحل ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آبادآفس میں سابق یو سی ناظم شاہ مقصودآصف خان جدون کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیااس موقع پراخترجدون،رضوان قریشی …

ہری پور۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمرایوب خان نے کہا ہے کہ یونین کونسل شاہ مقصودسمیت ہری پور کی تمام یونین کونسلزکے بجلی وگیس سے متعلقہ مسائل کاحل ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آبادآفس میں سابق یو سی ناظم شاہ مقصودآصف خان جدون کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیااس موقع پراخترجدون،رضوان قریشی اوردیگربھی موجودتھے۔ اُنہوں نے کہاکہ ہری پورمیں گزشتہ دوسالوں کے دوران بجلی اورگیس کے مسائل کے حل کے لیے اربوں کی فنڈنگ کی گئی۔ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے شہری علاقوں کے علاوہ دورافتادہ دیہاتوں اورپہاڑی علاقوں میں بھی بلاتفریق گیس اوربجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ولولہ انگیزقیادت میں ملکی معیشت کومضبوط تربنایاجائے گا ۔