لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے بدھ کے روز صدر آزاد کشمیر مسعوداحمد خان نے گور نر ہائوس لاہورمیں ملاقات کی۔جس میں مسئلہ کشمیر ، بھارتی افواج کی لائن آف کنٹر ول پر بلا اشتعال فائر نگ اور دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے سمیت دیگر امور بارے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر …
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صدر آزاد کشمیر مسعوداحمد خان کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے بدھ کے روز صدر آزاد کشمیر مسعوداحمد خان نے گور نر ہائوس لاہورمیں ملاقات کی۔جس میں مسئلہ کشمیر ، بھارتی افواج کی لائن آف کنٹر ول پر بلا اشتعال فائر نگ اور دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے سمیت دیگر امور بارے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن سمیت سب ایک پیج پر ہیں ۔9لاکھ بھارتی فوج نے کشمیریوں کا امن و سکون برباد کر دیا ہے۔کشمیر میں مودی کشمیریوں کی زمین چھین کر ہندوئوں کو آباد کررہاہے ۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہی رہیگا۔چوہدری محمدسرور نے ایل او سی پر بھارتی فائر نگ اور کشمیر میں مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کشمیر میں بدتر ین دہشت گردی کر رہی ہے بدقسمتی سے ان بدتر ین مظالم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے وہاں خواتین کو بچوں اور بچوں کو خواتین کے سامنے قتل کیا جارہا ہے ۔کوئی شک نہیں کہ نر یندر مودی نے مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نر یندر مودی اور بھارتی افواج دہشت گردہے دنیا نوٹس لے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہی رہے گا ۔وزیر اعظم عمران خان ثابت کر رہے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ۔مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن سمیت سب ایک پیج پر ہیں۔میں کشمیر کے مسئلہ پر یورپی اور اراکین پار لیمنٹ سے رابطے میں ہوں۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعوداحمد خان نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی مسئلہ کشمیر اجاگر کر نے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آ ج کشمیر یوں کی آواز پوری دنیا میں پہنچ رہی ہے ۔ بھارتی افواج کے کشمیر یوں پر مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں ۔اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو کشمیر یوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے ۔بے گناہ اورمعصوم کشمیریوںکا قتل عام اب بند ہونا چاہیئے۔آزادی انکا حق ہے 22کروڑ پاکستانی ہر لمحہ اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔








