بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق خان کی نماز جنازہ میں شرکت

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے سابق وزیرعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدر ی نے ہجیرہ میں سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی و پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے سینئر رہنما سردار غلام صادق خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پرسردار غلام صادق خان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سردار غلام صادق خان مرحوم کو …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):آزاد کشمیر کے سابق وزیرعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدر ی نے ہجیرہ میں سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی و پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے سینئر رہنما سردار غلام صادق خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پرسردار غلام صادق خان مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سردار غلام صادق خان مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ سر دار غلام صادق خان نہ صرف ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے بلکہ ایک وضعداراور روادار انسان بھی تھے۔ان کے اس جہان فانی سے کوچ کرجانے سے ہم نہ صرف ایک سلجھی ہوئی سوچ کے حامل شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں بلکہ آزاد کشمیر کی سیاست میں بھی ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔مدتوں ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔ اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر، سابق وزرا سردار محمد حسین، چوہدری جاوید بڈھانوی،ملک نواز، سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق مشیر سردار امتیاز خان، راجہ کلیم ربانی،سردار ندیم آزاد،سردار اورنگزیب اور دیگر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔