معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی متحدہ عرب امارات کو 49ویں قومی دن کے موقع پر مبارک باد

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے متحدہ عرب امارات کو 49ویں قومی دن کے موقع پر مبارک باد دی ہے ۔ بدھ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات کو ان کے 49ویں قومی دن کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے متحدہ عرب امارات کو 49ویں قومی دن کے موقع پر مبارک باد دی ہے ۔ بدھ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے متحدہ عرب امارات کو ان کے 49ویں قومی دن کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اخوت کے رشتے کی مزید مضبوطی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔