حکومت کی بروقت مداخلت سے بیس دن میں چینی کی فی کلوقیمت میں بیس روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹوئیٹ

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی بروقت مداخلت کی وجہ سے بیس دن میں چینی کی ایکس مل فی کلوقیمت میں بیس روپے کی کمی واقع ہوئی ہے،صوبے کاشتکاروں کو گنےکی قیمت کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے چینی کی کنٹرول ریٹ پر تقسیم اور قرشنگ سیزن کا بروقت آغاز یقینی بنایا …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی بروقت مداخلت کی وجہ سے بیس دن میں چینی کی ایکس مل فی کلوقیمت میں بیس روپے کی کمی واقع ہوئی ہے،صوبے کاشتکاروں کو گنےکی قیمت کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے چینی کی کنٹرول ریٹ پر تقسیم اور قرشنگ سیزن کا بروقت آغاز یقینی بنایا ہے،حکومت کی جانب سے سے بروقت مداخلت کی وجہ سے گزشتہ 20 دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صوبوں سے کہتے ہیں کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کو قیمتوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔\932\867