پی ڈی ایم 11 سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتی، اپوزیشن کے جلسوں کو سرکس سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتا، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )11 سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتی، اپوزیشن کے جلسوں کو سرکس سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتا، گزشتہ تمام جلسوں میں پی ڈی ایم کی حقیقت سامنے آ چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )11 سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتی، اپوزیشن کے جلسوں کو سرکس سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتا، گزشتہ تمام جلسوں میں پی ڈی ایم کی حقیقت سامنے آ چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا، عوام نے اپوزیشن کے گزشتہ جلسوں کو بھی بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو میں جھوٹ سب کے سامنے آ چکا ہے، ایک اشتہاری اور مفرور مجرم کی حقیقت دنیا کے کل دیکھ لی ہے، اسحاق ڈار نے انٹرویو میں اپنا تمسخر اڑایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا لاہور جلسہ حکومت کے لئے کوئی چیلنج نہیں ہے، اپوزیشن مذاق بند کر دے، پی ڈی ایم کے جلسے کو سرکس سے زیادہ اہمیت نہیں ہے، 13 دسمبر کے بعد بھی اپنا کام کرتے رہیں گے، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا موازنہ نواز شریف کے ساتھ کرنا زیادتی ہے، نواز شریف پہلے بھی معاہدہ کر کے سعودی عرب بھاگ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیمار نہیں ہے وہ مفرور ہے، جب یہ لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں تو ان کو کوئی بیماری نہیں ہوتی، یہ سارے لوگ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں، عوام کو بھی کہتا ہوں (ن) لیگ کی غلامی سے نکلیں، نیا پاکستان بن چکا ہے، مفرور اور اشتہاریوں کے ہاتھوں میں ملک واپس نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بے نظیر کے خلاف غلط زبان استعمال کرتی رہی، مریم نواز نے کہا کہ مشرف کو بھگایا گیا، پرویز مشرف (ن) لیگ کے دور میں گئے تھے۔