چیئر مین سینیٹ کا میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئر مین سینیٹ کہا کہ مرحوم میر ظفراللہ خان جمالی کی ملک و قوم کیلئے سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔ انہوں نے کہا میر ظفر اللہ جمالی کی وفات نہ بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئر مین سینیٹ کہا کہ مرحوم میر ظفراللہ خان جمالی کی ملک و قوم کیلئے سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔ انہوں نے کہا میر ظفر اللہ جمالی کی وفات نہ بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ محمدصادق سنجرانی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی عطا کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ صبر اور حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔