حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مجوزہ تبدیلیوں کے ساتھ 70 ارب روپے مالیت کے "کووڈ۔ 19 رسپانس اور دیگر قدرتی آفات کنٹرول پروگرام" کے عنوان سے پروجیکٹ …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مجوزہ تبدیلیوں کے ساتھ 70 ارب روپے مالیت کے "کووڈ۔ 19 رسپانس اور دیگر قدرتی آفات کنٹرول پروگرام” کے عنوان سے پروجیکٹ کے لئے کمیٹی کی سفارشات سے اتفاق کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کا پی سی ون قومی پروگرام کو سہولیات میں بہتری لانے کے لئے 50: 50 بنیادی سہولیات کے تحت ضلعی ہیڈ کوارٹر / تحصیل ہیڈ کوارٹر کے سطح کے ہسپتالوں میں تمام صوبوں کو مالی اعانت فراہم کرے گا جس میں انسانی صحت کے ساتھ جانوروں کے لئے بھی صحت عامہ کی نگرانی ، پانی کی صفائی کے قومی پروگرام اور مقامی انفراسٹرکچر میں حفظان صحت اور بہتری کے لیے مالی اعانت شامل ہے۔ اس منصوبے میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔