دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے15 لاکھ اموات، متاثرین کی تعداد6 کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ گئی

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔3دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد15 لاکھ تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد64897870 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1500271 افراد لقمہ اجل بن …

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔3دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد15 لاکھ تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد64897870 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1500271 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد18403968ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ43 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ79 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد14313941 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد5571729 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 279865 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایک کروڑ 43 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد95 لاکھ34ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے36604 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید501 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر9534964 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 138657افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد64 لاکھ 36ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ74 ہزار 5 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے49863 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6436650 ہوگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید698 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 174531ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22لاکھ44 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے53 ہزار8 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2244635 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید310 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 2025256ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے14064 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 53816 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16لاکھ59 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے59 ہزار7 سو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید648 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1659256ہے، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے16170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک مجموعی تعداد59ہزار 7 سو افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔