اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے ککا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے ککا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار منفی 7،کالام منفی5، گوپس ،سکردومنفی4، استور منفی3اوربگروٹ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔