پاکستان کویت کے ساتھ اپنے بہترین سیاسی روابط کو مضبوط اقصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے بہترین سیاسی روابط کو مضبوط اقصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر ناصر المطیری سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے جمعرات کو ان سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زراعت ، خوراک کے …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے بہترین سیاسی روابط کو مضبوط اقصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر ناصر المطیری سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوں نے جمعرات کو ان سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زراعت ، خوراک کے تحفظ اور انفرا سٹرکچر کی ترقی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔