وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ، وزیرِ اعظم کو ملک میں کرونا کی صورتحال کے بارے میں بریف کیا

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور وزیرِ اعظم کو ملک میں کرونا کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کی وجہ سے وباء کی پہلی …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی اور وزیرِ اعظم کو ملک میں کرونا کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کی وجہ سے وباء کی پہلی لہر پر قابو پالیا گیا، مگر موجودہ بے احتیاطی, خاص طور پر ذیادہ لوگوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا وباء کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے.ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں صحت کے شعبے کے حوالے سے اٹھا ئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ کرونا وبا کے تیزی سے پھیلاو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ لوگوں کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔