موبائل فون بینکنگ کے شعبہ میں مثبت نمو ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل پاکستان کا عکاس ہے، ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موبائل فون بینکنگ کے شعبہ میں مثبت نمو کو سراہتے ہوئے اسے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل پاکستان کا عکاس قرار دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے ‏اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سلسلہ وار ٹویٹس شیئر کئے جن میں ملک کے موبائل فون بینکنگ کے شعبہ میں مثبت نمو کے اعدادوشمار پیش کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موبائل فون بینکنگ کے شعبہ میں مثبت نمو کو سراہتے ہوئے اسے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل پاکستان کا عکاس قرار دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے ‏اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سلسلہ وار ٹویٹس شیئر کئے جن میں ملک کے موبائل فون بینکنگ کے شعبہ میں مثبت نمو کے اعدادوشمار پیش کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ اگر ہم اس سمت میں چلتے رہیں اور خدا جانتا ہے کہ ہم میں بےپناہ صلاحیت موجود ہے تو ، اس کا ہمارے جی ڈی پی پر اور خواتین كو بااختیار بنانے سمیت ، ہماری معیشت کے تمام شعبوں پر مثبت اثر پڑے گا۔