تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں اکتوبر کے دورا ن 65.4 فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں اکتوبر 2020 کے دوران 65.4 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر 2020 کے دران درآمدات کا حجم 7.48 ملین ڈالر تک کم ہو گیاجبکہ اکتوبر 2019 کے دوران تعمیراتی اور کان کنی مشینری کی قومی درآمدات کا حجم 21.63 ملین ڈالر رہا ہے۔ اس طرح اکتوبر …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں اکتوبر 2020 کے دوران 65.4 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر 2020 کے دران درآمدات کا حجم 7.48 ملین ڈالر تک کم ہو گیاجبکہ اکتوبر 2019 کے دوران تعمیراتی اور کان کنی مشینری کی قومی درآمدات کا حجم 21.63 ملین ڈالر رہا ہے۔ اس طرح اکتوبر 2019 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی ملکی درآمدات میں 14.15 ملین ڈالر یعنی 65 فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔