خام روئی کی درآمدات میں اکتوبر کےد وران 7.19 فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):اکتوبر 2020 کے دوران خام روئی کی درآمدات میں 7.19 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 13.6 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ ستمبر 2020 کے دوران خام روئی کی درآمدات کا حجم 14.7 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح ستمبر 2020 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):اکتوبر 2020 کے دوران خام روئی کی درآمدات میں 7.19 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 13.6 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ ستمبر 2020 کے دوران خام روئی کی درآمدات کا حجم 14.7 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح ستمبر 2020 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران خام روئی کی قومی درآمدات میں 1.1 ارب روپے یعنی 7 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔