اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی برآمدات میں 5.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 190.856 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019 کے دوران چمڑے کی برآمدات سے 181.338 ملین …
رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی برآمدات میں 5.25 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی برآمدات میں 5.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 190.856 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019 کے دوران چمڑے کی برآمدات سے 181.338 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ چمڑےکی برآمدات میں 9.518 ملین ڈالر یعنی 5.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق اس دوران چمڑے کی ملبوسات کی برآمدات 0.36 فیصد اضافہ سے 99.941 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 100.303 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اسی طرح چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں بھی 9.71 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کا حجم 77.573 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 85.1103 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی متفرق مصنوعات کی برآمدات 24.52 فیصد بڑھ گئیں اور برآمدات کا حجم 3.824 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 5.450 ملین الر تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب اکتوبر 2019 کے مقابلہ میں اکتوبر 2020 کے دوران چمڑے کی برآمدات میں 9.47 فیصد کمی واقع ہوئی اور برامدات کی مالیت 49.844 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 45.123 ملین ڈآلر تک کم ہو گئیں۔








