ملک میں موبائل فون بینکنگ کے صارفین کی تعدادمیں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 41 فیصداضافہ

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ملک میں موبائل فون بینکنگ کا استعمال کرنے والے صارفین کی تعدادمیں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 41 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے ترجمان نے جمعہ کوبتایا کہ جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں موبائل فون بنکنگ کی سہولت استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد89 لاکھ تک پہنچ گئی۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 41 فیصد زیادہ …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):ملک میں موبائل فون بینکنگ کا استعمال کرنے والے صارفین کی تعدادمیں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 41 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کے ترجمان نے جمعہ کوبتایا کہ جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں موبائل فون بنکنگ کی سہولت استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد89 لاکھ تک پہنچ گئی۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 41 فیصد زیادہ ہے۔ترجمان نے بتایاکہ پہلی سہ ماہی میں بینکوں کی ویب سائیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعدادمیں گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 26 فیصد اضافہ ہواہے۔پہلی سہ ماہی میں بینکوں کی ویب سائیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد43 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ پہلی سہ ماہی میں انٹرنیٹ بینکنگ ٹرانزیکشن میں 55 فیصد اضافہ ہواہے۔ جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں انٹرنیٹ بینکنگ ٹرانزیکشن کی تعداد18.9 ملین ریکارڈکی گئی اوران ٹرانزیکشن کے ذریعے 1.1 ٹریلین روپے کالین دین ہوا۔مقداری لحاظ سے پہلی سہ ماہی میں انٹرنیٹ بینکنگ ٹرانزیکشن کی شرح میں پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 89 فیصد اضافہ ہواہے۔