ماسکو ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) روس نے اقوام متحدہ سے دنیا میں انسداد انتہا پسندی سے متعلق نئی قرارداد کے مسودے کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے2005 ءمیں ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس میں دہشت گردی اور دہشت گردی پر اکسانے والے اقدامات کو ممنوع اور ان کی روک تھام پر زور دیا گیا تھا۔ اقوام …
روس کا انسداد انتہاپسندی سے متعلق نئی قرارداد کے مسودے کی منظوری کا مطالبہ

مزید خبریں
ماسکو ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) روس نے اقوام متحدہ سے دنیا میں انسداد انتہا پسندی سے متعلق نئی قرارداد کے مسودے کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے2005 ءمیں ایک قرارداد کی منظوری دی تھی جس میں دہشت گردی اور دہشت گردی پر اکسانے والے اقدامات کو ممنوع اور ان کی روک تھام پر زور دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویتالی چورکین نے اس قرارداد کا نیا مسودہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطرات کی ماہیت بالکل تبدیل ہو چکی ہے لہذا نئی اور مناسب قرارداد کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ا








