اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.9 فیصد رہی ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات 9474 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 60672 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 40261 ہے۔اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1852 مریض کورونا …
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.9 فیصد رہی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.9 فیصد رہی ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات 9474 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 60672 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 40261 ہے۔اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1852 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 410937 ہوگئی ہے۔صوبوں کی صورتحال کے حوالے سے سندھ میں کووڈ۔19کے مریضوں کی مجموعی تعداد 205484 ہوگئی ہے جب کہ 3352 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کووڈ۔19کے کل مریضوں کی تعداد 132526 ہے اور 3688 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17950 اور ہلاکتیں 179 ہوچکی ہیں ۔خیبرپختونخوا میں کووڈ۔19کے مریضوں کی تعداد 55450 اور 1553 اموات ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8015 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 210 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کووڈ۔19کے مریضوں کی تعداد 4831 اور 99 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کووڈ۔19کے مریضوں کی مجموعی تعداد 36416 ہے اور اب تک 393 مریض انتقال کرچکے ہیں۔








