پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی نیب ترمیمی آرڈیننس کو پاس کروانا چاہتی تھیں۔۔۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا حسن شاہ نواز رانجھا کے بیان پر رد عمل

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی نیب ترمیمی آرڈیننس کو پاس کروانا چاہتی تھیں۔حکومت اس کو واپس لینا چاہتی تھی۔ہم نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان اورحکومت اس آرڈیننس میں دی گئیں چھوٹ دینے کیلئے تیار نہیں۔منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی پریس کانفرنس پر ردعمل …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی نیب ترمیمی آرڈیننس کو پاس کروانا چاہتی تھیں۔حکومت اس کو واپس لینا چاہتی تھی۔ہم نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان اورحکومت اس آرڈیننس میں دی گئیں چھوٹ دینے کیلئے تیار نہیں۔منگل کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پی ایم ایل ن کے رہنما محسن رانجھا کی میڈیا گفتگو پر حیران ہوں۔انہوں نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کی میٹنگ میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر پیش رفت کے حوالے سے بات کی۔ہم نے دو تین اجلاسوں میں واضح کیا کہ حکومت نیب ترمیمی آرڈیننس کی پیروی نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کیا کہ آرڈیننس میں دی گئی کوئی بھی چھوٹ عمران خان اور موجودہ حکومت نہیں دینا چاہتی ۔پی ایم ایل این اور پی پی پی اس آرڈیننس کو پاس کرونا چاہتیں تھیں۔حکومت اس آرڈیننس کو واپس لینا چاہتی تھی۔محسن رانجھا یہ کہ کر کہ میں اس آرڈیننس کو پاس کروانا چاہتا تھا غلط بیانی کے مرتکب ہوئے۔