پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 6.87 بلین روپے کے سودے طے پائے

129
پی ایم ای ایکس میں 23.678بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 6.87 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 16160 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2898 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.72 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.68 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.08 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 370.40 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 10.84 ملین روپے رہی۔