اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان اور ایف سی کے جوانوں کی جام شہادت نوش کرنے کی تاریخ ہے، بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا لیکن پاکستان ایک حقیقت ہے، پاکستان امن کا داعی ہے، ہم کسی دوسرے ملک میں مداخلت نہیں کرتے، مسلح افواج پاکستان اور پوری قوم مل کر ملک سے دہشتگردوں کا …
مسلح افواج پاکستان اور پوری قوم مل کر ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرے گی،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان اور ایف سی کے جوانوں کی جام شہادت نوش کرنے کی تاریخ ہے، بھارت نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا لیکن پاکستان ایک حقیقت ہے، پاکستان امن کا داعی ہے، ہم کسی دوسرے ملک میں مداخلت نہیں کرتے، مسلح افواج پاکستان اور پوری قوم مل کر ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرے گی۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کا ہمیشہ کیلئے راستہ روکنا چاہتا ہے اور افغانستان میں امن کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ملک دشمن قوتیں پاکستان کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا چاہتی ہیں اور یہ سب اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عظیم مسلح افواج پاکستان جسطرح جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں اور دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی قیمت پر پاکستان کو پر امن نہیں دیکھنا چاہتا، وہ ملک میں انتشار اور خلفشار پیدا کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہے، پاکستان کو اندر سے غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کیلئے قومی سلامتی کے اداروں کی حکمت عملی مربوط ہے، مسلح افواج پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کر رہی ہیں، ملک دشمن قوتیں نیست و نابود ہوں گی اور افواج پاکستان کا جھنڈا بلند ہو گا۔








