نیویارک ۔6 اکتوبر (اے پی پی) اقتصادی خبروں کے لیے مخصوص خبر رساں ایجنسی "بلوم برگ" نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کا بلندی کی طرف جانا تیل کی منڈیوں میں آئندہ بحران کا مرکزی سبب بنے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں نے اس نوعیت کی گاڑیوں کی مانگ میں بے پناہ اضافے کی تصدیق کی ہے۔الیکٹرک …
الیکٹرک گاڑیاں، تیل کی منڈیوں کا آئندہ آسیب

مزید خبریں
نیویارک ۔6 اکتوبر (اے پی پی) اقتصادی خبروں کے لیے مخصوص خبر رساں ایجنسی "بلوم برگ” نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کا بلندی کی طرف جانا تیل کی منڈیوں میں آئندہ بحران کا مرکزی سبب بنے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں نے اس نوعیت کی گاڑیوں کی مانگ میں بے پناہ اضافے کی تصدیق کی ہے۔الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت نے حالیہ برسوں میں انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے۔ اس نوعیت کی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں اعلی خوبیوں والی ایسی سواریاں تیار کرنے میں کامیاب رہی ہیں جن میں کسی بھی قسم کے روایتی ایندھن کی قطعاً ضرورت نہیں ہوتی ہے۔








