ملک بھر میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہو گئی،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

66

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہو گئی۔مثبت شرح کے لحاظ سے ایبٹ آباد میں شرح 15.95فیصد تک ؂پہنچ گئی،14.81 کے ساتھ کراچی دوسرے اور 14.47 فیصد کے ساتھ حیدرآباد تیسرے نمبر پر ہے۔2263 کووڈ مریضوں کی حالت تشویشناک ہےاور اس تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔آزاد کشمیر میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 12.54،بلوچستان میں 2.71 اور اسلام آباد میں 5.94 فیصد ہے۔گلگت بلتستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا،مثبت کیسز کی شرح صفر فیصد ہے جبکہ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.06 اور سندھ میں 8.61 فیصد سامنے آئی ہے۔