ملک کے روشن مستقبل کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں، ترک صدر اردوان

انقرہ۔18جنوری (اے پی پی):ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کے روشن مستقبل کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم ترکی کو اس کے اہداف تک پہنچانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مانیسا میں 4 انرجی پلانٹوں …

انقرہ۔18جنوری (اے پی پی):ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کے روشن مستقبل کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم ترکی کو اس کے اہداف تک پہنچانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مانیسا میں 4 انرجی پلانٹوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے ،ان پلانٹوں کے ذریعے سوما اور کرک آچ کو قدرتی گیس کی ترسیل کی جائے گی۔ صدر اردوان نے کہا کہ میری تمنا ہے کہ یہ پلانٹ ہمارے ملک کےلئے اور مانیسا کے عوام کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنے گا۔